جنوبی وزیرستان میں پولیس اہلکار ہلاک، لکی مروت ڈرون حملے کا مقدمہ درج
👁️ 328 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پولیس اہلکار ہلاک، لکی مروت ڈرون حملے کا مقدمہ درج
پشاور(ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ لکی مروت میں ڈورن حملے کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے تھانہ اعظم ورسک میں تعینات محرر سہیل ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سہیل خریداری کے سلسلے میں بازار آیا ہوا تھا کہ حملے کا نشانہ بن گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں عارضی طور پر بند کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق محرر کا تعلق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ سے تھا اور وہ تین سال سے اعظم ورسک تھانے میں فرائض انجام دے رہا تھا۔
دوسری جانب، لکی مروت کے علاقے سر بند میں چند روز قبل ہونے والے مبینہ ڈرون حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے میں ایک شہری عزیز اللہ ہلاک جبکہ اس کی والدہ اور بھابھی زخمی ہوئی تھیں۔ ایف آئی آر سعداللہ کی مدعیت میں تھانہ لکی سٹی میں درج کی گئی ہے، جس میں قتل، اقدام قتل اور بارودی مواد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4566 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C