جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
👁️ 201 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
جنوبی وزیرستان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے جنوبی وزیرستان لوئر اور اپر کے مختلف علاقوں میں ہفتہ 5 ستمبر کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کرفیو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گا۔ جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا کی تحصیل کے بعض علاقوں، وانا بازار، بائی پاس اور متعدد اہم راستے کرفیو کی پابندیوں میں شامل ہوں گے۔
اسی طرح جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی اور سراروغہ میں بھی مقررہ اوقات کے دوران کرفیو نافذ رہے گا، جبکہ متعلقہ علاقوں کے بازار اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران عام شہریوں کی ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، تاہم صرف منظور شدہ ہنگامی آمدورفت کی اجازت دی جائے گی۔ ایسی نقل و حرکت کے لیے پولیس یا سیکیورٹی فورسز سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہوگا۔
انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ناگزیر ہنگامی سفر کی صورت میں شناختی کارڈ اور گاڑی کے ضروری کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں گاڑیوں کو مقررہ فاصلے پر روکنے اور اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد ذمہ دار ہوں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Hashtags:
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C