حب : مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 25 افراد جل کر جاں بحق، متعدد زخمی
👁️ 248 بار دیکھا گیا
حب : مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 25 افراد جل کر جاں بحق، متعدد زخمی
حب + کوئٹہ ( ڈیلی اردو ) بلوچستان کے ضلع حب کے قریب بیلا کراس میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 25 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، حادثے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی تھی، زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حب بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 25 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تصادم کے بعد مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے تھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جھلس کر زخمی ہونے والے 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ڈپٹی کمشنر شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ 4 شدید زخمیوں کو بیلہ ہسپتال سے کراچی روانہ کر دیا گیا۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ بس میں 29 مسافروں سمیت 31 افراد سوار تھے۔ حادثےکا شکار ہونے والی کوچ کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔ ڈٖی سی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C