حماس کی جانب سے ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے ثبوت موجود ہیں،اسرائیل
👁️ 133 بار دیکھا گیا
حماس کی جانب سے ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے ثبوت موجود ہیں،اسرائیل
تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس ایسے “اشارے” ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ حماس کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی میں بچوں کے ایک ہسپتال میں یرغمال بنائے گئے لوگوں کو قید کیا تھا جنہیں 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔
فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے ایک ویڈیو کلپ کی بنیاد پر کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں الرنتیسی ہسپتال کے نچلے حصے میں اسرائیلی فوج کو ایسے شوہد ملے ہیں جن سے ہمیں یقین ہوتا ہے کہ حماس نے یہاں کچھ لوگوں کو یرغمال بنایا تھا۔ یہاں دودھ پلانے والی ایک بوتل، کرسی سے جڑا رسی کا ایک ٹکڑا ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ فورسز کو ایک کمانڈ سنٹر ملا جس میں ہتھیاروں کا ایک ڈپو شامل ہے جس میں دستی بم، خودکش جیکٹ اور دیگر دھماکہ خیز مواد حماس کے جنگجوؤں کے رنتیسی ہسپتال کے تہہ خانے میں رکھا گیا تھا۔ یہ ہسپتال کینسر کےمریضوں کےعلاج کے لیے خاص سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا “ہمیں ایسے شواہد بھی ملے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حماس نے اس جگہ کو یرغمال بنا رکھا تجا ۔ اس کی فی الحال تفتیش جاری ہے لیکن ہمارے پاس انٹیلی جنس معلومات بھی ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتی ہیں”۔ اس نے اس فوٹیج کو دکھایا جو قدیم رہائشی کوارٹر تھے، جس میں ایک چھوٹا باورچی خانہ بھی شامل تھا، ساتھ ہی ساتھ ایک قریبی سرنگ کا دھانہ بھی ہے، یہ سرنگ حماس کے ایک رہ نما کے گھر تک جاتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فورسز کو گولیوں سے متاثرہ ایک موٹر سائیکل بھی ملی جو بظاہر 7 اکتوبر کو حماس کے اچانک حملے کے بعد یرغمالیوں کو غزہ پہنچانے کے لیے استعمال کی گئی تھی۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اس حملے میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک اور 240 کے قریب یرغمال بنائے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 299 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3414 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C