17/October/2026

حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ

👁️ 98 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ

حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ

واشنگنٹ(ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کی مدد قبول کرنے پر غور کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس معاملے میں سعودی عرب کے لیے مؤثر معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرمپ نے 16 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے لیے اسرائیلی مدد سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اسرائیل اس سلسلے میں سعودی عرب کی بہت مدد کرسکتا ہے۔

ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بھی اچھا قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا معاملہ ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔ تاہم انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کسی نئے معاہدے یا مذاکرات کی بحالی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا۔

اس سے قبل 13 اکتوبر کو اسرائیلی اخبار ہاریتز نے رپورٹ کیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیل کی فوجی مدد کی پیشکش قبول کرنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی قیادت کو خدشہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کھلے فوجی تعاون پر سعودی عوام کا منفی ردعمل سامنے آسکتا ہے۔

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کا معاملہ خطے کی سفارت کاری میں اہمیت رکھتا ہے۔ امریکا کی ثالثی میں ابراہام معاہدوں کے تحت متعدد عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے، تاہم سعودی عرب نے تاحال اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C