حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے فوجی سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب
👁️ 134 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے فوجی سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی علاقوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں تینوں ممالک کے فوجی سربراہان کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں سعودی عرب کو مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ممکنہ معاونت کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔
یہ پیش رفت نیویارک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق تینوں ممالک نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت فوجی سربراہان کے اجلاس کی تیاریوں پر بات چیت کی، جبکہ معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچے، کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے قیام پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
تینوں وزرائے خارجہ نے مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے مطابق تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملے کو تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سعودی حکام کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی حکام نے جمعرات کو طائف اور ینبع کی سمت داغے گئے 6 بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ حوثی باغیوں نے بھی سعودی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں کے دعوے کیے ہیں۔
تاہم پاکستان اور ترکیہ کی جانب سے سعودی عرب کو کس نوعیت کی عملی یا فوجی مدد فراہم کی جائے گی، اس بارے میں ابھی کوئی حتمی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ سعودی وزارت خارجہ نے بھی فوجی سربراہان کے اجلاس کی تاریخ یا ممکنہ اقدامات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9262 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C