حکومت کا عسکری اور کالعدم تنظیموں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنےکا فیصلہ
👁️ 113 بار دیکھا گیا
حکومت کا عسکری اور کالعدم تنظیموں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنےکا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ملک میں شدت پسند اور عسکری تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے آغاز کا فیصلہ کرلیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے صحافیوں کو دی جانی والی ایک خصوصی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیسے ہی اس سلسلے میں پیش رفت ہوگی اس کے اثرات خودبخود ظاہر ہوجائیں گے۔
انتہا پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈان نیوز کے پروگرام ’دو رائے‘ میں بھی دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کے تحت تمام عسکری تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تاہم وزیر اطلاعات نے عسکری تنظیموں مثلاً جیشِ محمد (جس پر مبینہ طور پر پلوامہ میں ہونے والے بھارتی فورسز پر حملے کا الزام ہے)، جماعت الدعوہ اور اس کی فلاحی تنظیم فلاحِ انسانیت کے خلاف کارروائی کا کوئی وقت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ سیکیورٹی فورسز کریں گی۔
واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے 21 فروری کو ہونے والے اجلاس میں ’کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا‘، اس کے ساتھ جماعت الدعوہ اور فلاحِ انسانیت پر دوبارہ پابندی لگانے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے معاشرے سے انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ریاست کو شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے‘۔
اہم بات یہ ہے کہ ذرائع نے طور پر اس بات کو مسترد کیا کہ یہ فیصلہ بھارت میں ہونے والے پلوامہ حملے کے بعد کسی دباؤ کی بنا پر کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ 14 فروری کو ہونے والے حملے سے کہیں پہلے کیا جاچکا تھا لیکن یہ منظرِ عام پر بعد میں آیا۔
اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے دیے گئے ڈوزیئر میں اس کی جانب سے پاکستان پر عسکری تنظیموں کی پشت پناہی کا الزام دہرانے کے سوا کچھ نہیں تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ کارروائی اپنے قومی مفاد میں کررہے ہیں، ہمیں چیزیں درست کرنے کی ضرورت ہے، ہم اس مسئلے کو آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے نہیں چھوڑ سکتے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’موجودہ سیاسی اتفاق رائے پاکستان کو مثبت سمت گامزن کرنے کا ایک بہترین موقع ہے‘۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کارروائی سے فنانشل ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے اٹھائے گئے ان مسائل سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی جن کی گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس میں دوبارہ نشاندہی کی گئی تھی۔
بریفنگ میں عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ’جیشِ محمد، جماعت الدعوہ اور فلاحِ انسانیت کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے، اس موقع پر ہونے والی گفتگو سے یہ بات واضح تھی کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی لگانے کے موقف پر بھی نظِر ثانی کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی فردِ واحد پاکستان سے زیادہ اہم نہیں‘ جبکہ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اسے انا کا مسئلہ نہیں بنائے گا‘، اس کے علاوہ مسعود اظہر پر پابندی کے سلسلے میں چین کی جانب سے تکنیکی رکاوٹ ڈالنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’نہ ہی ہم اپنے دوستوں کو آزمائش میں ڈالیں گے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’2014 میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا تھا جس کے لیے حکمتِ عملی میں تبدیلی ضروری تھی اور اس طرح کے اقدامات کے لیے وقت درکار ہوتا ہے‘۔
اس کے ساتھ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’مذکورہ تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا وقت آن پہنچا ہے‘۔
بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں تھا کہ اس قسم کی محاذ آرائی سے گریز کیا جائے جبکہ بھارت کا معاملہ مختلف ہے کیوں کہ اس وقت کشیدگی کم کرنے کی صورت میں بھارتی وزیراعظم کو سیاسی قیمت چکانا پڑے گی
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C