خیبر : باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب ٹارگٹ کلر ہلاک
👁️ 150 بار دیکھا گیا
خیبر : باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب ٹارگٹ کلر ہلاک
خیبر(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع خیبر کے علاقے باڑہ بازار میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب مبینہ ٹارگٹ کلر یار محمد کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے باڑہ بازار میں مینار مسجد کے قریب مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مطلوب شخص کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔
ذرائع نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت یار محمد ولد جان محمد کے نام سے کی ہے، جو پشاور کے شیخان کلے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یار محمد متعدد سنگین جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں مبینہ طور پر مطلوب تھا۔
سکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی اور دیگر پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ تاہم یار محمد کے خلاف درج مقدمات، اس کے ممکنہ ساتھیوں یا کسی تنظیم سے وابستگی کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C