خیبر: تاجر رہنما شیر محمد آفریدی اور ابرار آفریدی کے ہلاکت میں کون ملوث؟
👁️ 161 بار دیکھا گیا
خیبر: تاجر رہنما شیر محمد آفریدی اور ابرار آفریدی کے ہلاکت میں کون ملوث؟
باڑہ + اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) پاکستان کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے نیو باغ میں تاجر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر محمد آفریدی اور ان کے چچازاد بھائی ابرار خان کو شدت پسندوں نے گولیاں مار کر ہلاک دیا گیا ہے۔ دونوں کی لاشیں آج بھوٹان شریف کے علاقے سے برآمد ہوئیں۔ دونوں افراد کو تقریباً ایک ہفتہ قبل کالعدم تحریک طالبان ہاکستان کے شدت پسندوں نے تحصیل باڑہ کے علاقے میدان سے اغواء کیا تھا۔
پولیس کی تصدیق
پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ 30 جنوری 2025 کو صبح کے وقت حاجی شیر محمد آفریدی اور ابرار خان آفریدی کو طالبان نے اغواء کر لیا تھا۔ مقامی سطح پر ان کی بازیابی کے لئے متعدد کوششیں کی گئیں، جن میں جرگہ اور مذاکرات شامل تھے، تاہم یہ تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ واقعہ ایک دور افتادہ علاقے میں پیش آیا ہے، اس لئے مکمل تفصیلات آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ تاہم، یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ برآمد ہونے والی لاشیں وہی مغوی افراد کی ہیں۔
سکیورٹی فورسز کا موقف
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر نیو باغ میں کالعدم تنظیم کے شدت پسندوں نے حاجی شیر محمد اور ابرار کو گزشتہ دنوں اغوا کرنے کے بعد ہلاک کردیا۔
ذرائع فورسز نے صحافیوں کو بتایا کہ مقتولین کی لاشیں تاحال کالعدم تنظیم کی تحویل میں ہیں۔
مقامی صحافی نے خبر رساں ایجنسی ٹی این این کو بتایا کہ مغوی صدر حاجی شیر محمد آفریدی اور ان کے ساتھی گزشتہ ایک ہفتہ سے اغواء کاروں کی تحویل میں تھے، اور ان کی بازیابی کے لئے مقامی سطح پر کئی کوششیں کی گئیں، مگر اغوا کاروں کی شناخت اور ان کے مقاصد کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
صحافی نے مزید کہا کہ ان کی رہائی کے لئے کسی قسم کا تاوان طلب نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی ڈیل کی بات سامنے آئی۔
انکا کہنا ہے کہ اس اندوہناک واقعے کے بعد وادی تیراہ اور اس کے ملحقہ علاقے باڑہ پلین میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے، اور مکینوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاجر برادری نے اس واقعہ کو علاقے کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
خیبر سے رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی نے فیس بک پر اپنے بیان میں کہا کہ “وادی تیراہ میں تاجر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر محمد آفریدی کو شہید کر دیا گیا ہے، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں، ہم غمزدہ خانہ دان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔”
ٹی ٹی پی کا وضاحتی بیان
دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے محمد خراسانی ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر محمد خان کو چند دن قبل ٹی ٹی پی کے مجاہدین نے ضلع خیبر کے والی” قاری اسماعیل” کے ہلاکت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق ٹی ٹی پی کے انٹلیجنس ادارے “ٹی آئی اے” نے معلومات اور تحقیق مرکزی دار الافتاء کے عمومی رئیس کو ارسال کرکے ملزم کا حکم طلب کیا، رئیس دار الافتاء نے ارسال کردہ تحقیق کی بناء پر ملزم کو کسی بھی قسم کی سزاء یا قتل سے بری قرار دیتے ہوئے اسکی رہائی کا حکم صادر کیا۔
ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ رہائی کا حکم صادر ہونے کے بعد بعض عناصر نے موقع پاکر شیر محمد خان اور اسکے ڈرائیور کو رہائی سے کچھ دیر قبل از خود ہلاک کر دیا۔
لشکر اسلام کا بیان
آدھر کالعدم تحریک لشکر اسلام پاکستان کے ترجمان صلاح الدین ایوبی نے اپنے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس قاتلانہ حملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے. ہمارا پالسی عوام کے خلاف لڑنا نہیں ہے بلکہ فوج کے خلاف ہماری جنگ نفاذ شریعت قائم ہونے تک جاری رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C