خیبر: علی مسجد کے خودکش حملہ آور اور سہولت کار کے خاکے جاری، انعام کا بھی اعلان
👁️ 40 بار دیکھا گیا
خیبر: علی مسجد کے خودکش حملہ آور اور سہولت کار کے خاکے جاری، انعام کا بھی اعلان
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے 25 جولائی کو قبائلی ضلع خیبر میں علی مسجد میں خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کے خاکے جاری کردیے۔
سی ٹی ڈی حکام نے خودکش حملہ آور انصار عرف ابوذر اور اس کے سہولت کار عبداللہ عرف سلمان کے خاکے آج جاری کیے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور انصار عرف ابوذر سکنہ افغانستان نے 25 جولائی کو قبائلی ضلع خیبر کے مسجد اہلحدیث میں پناہ لے رکھی تھی، تھانے کو خودکش حملہ آور کی موجودگی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری مسجد پہنچی تو ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے مسجد کی تلاشی شروع کی اور اس دوران خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو زوردار دھماکے سے اڑا دیا۔
دھماکے کے وقت مسجد نمازیوں سے خالی تھی جبکہ واقعے کے بعد پولیس نے خودکش حملہ آور کے ایک سہولت کار کو جائے وقوعہ سے حراست میں لیا، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ خودکش حملہ آور کا ایک اور سہولت کار عبداللہ عرف سلمان سکنہ لوئی شلمان لنڈی کوتل روپوش ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق سہولت کار عبداللہ سے متعلق جس نے بھی پولیس کو اطلاع دی انہیں نقد انعام سے نوازا جائےگا اور نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایاکہ خودکش حملہ آور کو سہولت کار عبداللہ نے جیکٹ اور روسی ساختہ کلاشنکوف دی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 جولائی کو خیبر جمرود غار اوبہ پل کے قریب علاقے علی مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا، جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی ہلالک ہوگئے تھے۔ جبکہ مسجد کی عمارت منہدم ہوگئی تھی، اور دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C