خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
👁️ 137 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
خیبر(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے علاقے باڑہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کمانڈر سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی اکاخیل کے علاقے حاجیانون کلے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جہاں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کمانڈر خالد عمر غازی، ملک عرب گل، اریانہ اور حنظلہ کے نام سے ہوئی ہے۔ خالد عمر غازی مبینہ طور پر چند ماہ قبل پشاور کے حیات آباد ٹول پلازہ کی ناکہ بندی اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف حملوں میں ملوث تھا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ باڑہ اور تیراہ میدان کے علاقوں میں بھی دہشتگرد سرگرمیوں میں مطلوب تھا۔
کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید وسیع کر دیا ہے جبکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C