خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں کا سیکیورٹی بحران پر وزیر داخلہ سے اہم ملاقات
👁️ 657 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں کا سیکیورٹی بحران پر وزیر داخلہ سے اہم ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں اور صنعت کاروں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں دونوں صوبوں میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، کاروباری مشکلات اور دیگر درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تمام چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے علاقوں میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز، کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹوں اور تاجروں کو درپیش مسائل سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کو ملک بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے تاجروں اور صنعت کاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں کو ایک محفوظ، پرامن اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کیا جائے، کیونکہ ملکی معیشت کے استحکام میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد پشاور اور کوئٹہ کا دورہ کریں گے، جہاں متعلقہ صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام اور نمائندوں کی موجودگی میں تاجروں کے ساتھ مزید تفصیلی ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ درپیش مسائل کا مستقل اور عملی حل نکالا جا سکے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کاروباری برادری کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی پوشیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری حکومت تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
ملاقات کے دوران تاجروں نے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C