بنوں اسکول ٹیچر کے گھر میں دھماکا، میاں ،بیوی سمیت 6 افراد شہید
👁️ 165 بار دیکھا گیا
بنوں اسکول ٹیچر کے گھر میں دھماکا، میاں ،بیوی سمیت 6 افراد شہید
بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخو کے اہم شہر بنوں کے مضافاتی علاقے ویران لنڈی ڈاک میں ایک گھر کے اندر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں میاں ،بیوی اور ان کے 4 بچے شہید ہو گئے ہیں ۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ،پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختوںخوا کے ضلع بنوں سے انتہائی تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ صوبے کے اہم ترین شہر بنوں کے مضافاتی علاقے ویران لنڈی ڈاک میں واقع ایک اسکول ٹیچر کے گھر میں زوردار دھماکہ ہوا ہے ،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی ۔دھماکے میں میاں ،بیوی اور چار کم سن بچے شہید ہو گئے ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا تاہم دھماکہ دہشت گردی کی واردات تھی یا ملک دشمن قوتوں کی مذموم کارروائی؟
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا دایئرہ وسیع کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج بلوچستان کے ایک اور بڑے شہر لورالائی میں ملک دشمن قوتوں نے ڈی آئی جی آفس میں کانسٹیبل کی اسامیوں کیلئے بھرتیوں کے لئے ہونے والے انٹرویوز کے دوران اچانک حملہ کر دیا تھا جس میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید ہو گئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جواب کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے تھے ،اس حملے میں 21 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی کیمپلیکس سے 800 کے قریب امیدواروں کو بحفاظت نکال کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے تھے ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3171 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C