خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم میں پولیس پر حملے، 3 اہلکار ہلاک، ایک ورکر زخمی
👁️ 213 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم میں پولیس پر حملے، 3 اہلکار ہلاک، ایک ورکر زخمی
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک اور بنوں میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ صوابی میں بھی پولیس کانسٹیبل کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ پولیو مہم میں شامل افراد پر پہلا حملہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پیر کو علی الصبح پیش آیا جہاں نامعلوم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل عرفان خان کو ہلاک اور پولیو ورکر کو زخمی کر دیا۔ زخمی پولیو ورکر کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
ضلعی پولیس افسر نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم میں شامل رضاکاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کیا ہے۔
انسدادِ پولیو مہم میں شامل افراد پر دوسرا حملہ بنوں کے تھانہ صدر کی حدود میں ہوا ہے جہاں پر پولیو اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکارحیات اللہ کو زخمی کر دیا۔ اہلکار نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر اسپتال میں دم توڑ دیا۔
ادھر صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اشتیاق احمد ہلاک ہوگیا، فائرنگ کا واقعہ تھانہ فارمولے کی حدود میں پیش آیا، پولیس اہلکار کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی سردار علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیو ٹیم پر حملہ انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
گورنر نے پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش قرار دیا ہے۔
ادھر ٹانک میں انسدادِ پولیو مہم میں شامل رضاکاروں کی حفاظت کے لیے پولیس اہل کاروں کو لے جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 12 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی ضلع ٹانک میں انسدادِ پولیو مہم میں شامل رضا کاروں اور اہل کاروں کی حفاظت کے لیے پولیس اہل کاروں کو لے جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C