خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
👁️ 126 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
پشاور(ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا پولیس کو افرادی قوت اور بنیادی وسائل کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے دوران دو ایڈیشنل انسپکٹر جنرلز سمیت 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبے میں افسران اور اہلکاروں کی مجموعی کمی تقریباً 17 ہزار ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی دستیاب نفری میں سے تقریباً 13 ہزار 500 اہلکار سیاسی شخصیات اور دیگر اہم افراد کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں، جس کے باعث دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں اور معمول کی پولیسنگ کے لیے دستیاب نفری مزید محدود ہوجاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ اب تک 25 سے زائد پولیس اہلکار دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 2026 کے دوران اب تک 220 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
دستاویز میں خیبرپختونخوا کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو درپیش وسائل اور تکنیکی سہولیات کی کمی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگردی سے متعلق تحقیقات میں ضروری ڈیٹا اور فرانزک معاونت کے لیے سی ٹی ڈی کو پنجاب کی ڈیٹا فرانزک لیبارٹری پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محدود وسائل کے باعث صوبائی سی ٹی ڈی کے پاس اس وقت صرف 17 بلٹ پروف گاڑیاں اور 25 مستقل اہلکار موجود ہیں، جس سے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں اور تحقیقات کی استعداد متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قبائلی اضلاع میں پولیس کا کمزور انفرااسٹرکچر بھی ایک بڑا چیلنج ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز کو مبینہ دہشتگردوں کی جانب سے بارودی مواد اور کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کیے جانے والے حملوں کا سامنا ہے۔
پولیس رپورٹ میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کی افرادی قوت میں اضافے، جدید وسائل اور فرانزک سہولیات کی فراہمی، قبائلی اضلاع میں انفرااسٹرکچر بہتر بنانے اور اداروں کی مجموعی استعدادِ کار بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C