راولپنڈی اور حسن ابدال میں ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار
👁️ 332 بار دیکھا گیا
راولپنڈی اور حسن ابدال میں ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد (ک م) پاکستان کے حساس ادارے نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے 11 اگست کو راولپنڈی اور حسن ابدال میں کارروائیوں کی دھمکی دیتے ہوئے ایک ویڈیو بھی بنائی تھی، جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ حساس ادارے کی یہ کارروائی فتنہ خوارج کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں دہشت گرد تنظیموں کے نیٹ ورک کو توڑنا اور ان کی سرگرمیوں کو ناکام بنانا ہے۔
یاد رہے کہ جنوری کے مہینے میں بھی پاکستانی طالبان کی جانب سے پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف ہوا تھا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔ لاہور میں کی گئی کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کی آن لائن بھرتیوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ کیا گیا اور تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی بھجوائی گئی تھیں۔
وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کی تھیں، جن کا مقصد پنجاب میں مقامی سہولت کاری کے لیے نیٹ ورک بنانا تھا۔
حکام نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں دہشت گردی کے ہر ممکن خطرے کا بروقت تدارک کرتے رہیں گے اور دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C