روس نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کیلئے طالبان کو انعام کی پیش کش کی، نیویارک ٹائمز
👁️ 52 بار دیکھا گیا
روس نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کیلئے طالبان کو انعام کی پیش کش کی، نیویارک ٹائمز
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی انٹیلی جینس کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ روس کے فوجی انٹیلی جنیس یونٹ نے خفیہ طور پر طالبان سے منسلک عسکریت پسندوں کو افغانستان میں اتحادی افواج اور امریکی فوجیوں کو ہدف بنا کر ہلاک کرنے کے بدلے انعام و اکرام دینے کی پیش کش کی تھی۔
اس پیش کش کا مقصد افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کو نقصان پہنچانا تھا۔
نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جینس کے مطابق، اسلامی عسکریت پسند یا مسلح جرائم پیشہ عناصر روسیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے اور انہیں یقین ہے کہ انہوں نے روسیوں سے انعام بھی حاصل کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 2019 میں افغانستان میں ایک لڑائی کے دوران 20 امریکی ہلاک ہو گئے تھے۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ اس سلسلے میں کن ہلاکتوں پر شک کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق مذکورہ انعام سے تھا۔
اخبار کا کہنا ہے ان انٹیلی جینس معلومات کے متعلق صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا گیا تھا، جس کے لیے حکام نے ممکنہ آپشنز بھی تیار کیے تھے، جن میں ماسکو سے سفارتی شکایت کرنے اور اس مہم کو روکنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ تعزیرات کے سلسلے میں اضافہ کرنا اور دوسرے ممکنہ ردعمل بھی تجویز کیے گئے تھے۔ تاہم، وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بارے میں کسی بھی کارروائی کا اختیار دینے کا معاملہ باقی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ روس نے طالبان کو 2003 میں ایک دہشت گرد گروپ قرار دے دیا تھا، لیکن حالیہ برسوںں میں ان دونوں کے درمیان تعلقات میں بہتری دیکھی گئی۔
طالبان لیڈرں نے دیگر اہم افغان شخصیات کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے ماسکو کا دورہ کیا، جن میں سابق افغان صدر حامد کرزئی بھی شامل تھے۔ ان مذاکرات میں موجودہ افغان حکومت اور امریکہ کے عہدے دار شریک نہیں ہوئے تھے۔ روس کے اس اقدام کو بعض مرتبہ تنازع کے حل کے لیے امریکہ کی جانب سے امن کوششوں کے ایک ردعمل کے طور پر دیکھا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4565 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2455 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C