روس کا بڑا حملہ، اپریل میں یوکرین پر ڈرونز کی ریکارڈ یلغار
👁️ 138 بار دیکھا گیا
روس کا بڑا حملہ، اپریل میں یوکرین پر ڈرونز کی ریکارڈ یلغار
کییف (ڈیلی اردو/اے ایف پی) روس کی یوکرین میں فوجی مداخلت کے ساتھ شروع ہونے والی اور کئی برسوں سے جاری جنگ میں ماسکو کی مسلح افواج نے یوکرین پر حملوں کے لیے اپریل کے مہینے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے جنگی ڈرونز کی ریکارڈ تعداد کا استعمال کیا۔
یوکرینی دارالحکومت کییف سے جمعہ یکم مئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ بات نیوز ایجنسی اے ایف پی کی طرف سے جمع کردہ اعداد و شمار کے نتجے میں سامنے آئی۔ اے ایف پی نے اس ڈیٹا کی بنیاد یوکرینی فضائیہ کی اس رپورٹ کو بنایا، جس میں جنگی ڈرونز کے ساتھ روسی حملوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق یوکرین پر ان روسی حملوں میں اپریل میں طویل فاصلے تک پرواز کے بعد اپنے عسکری اہداف کو نشانہ بنانے والے 6,583 جنگی ڈرونز استعمال کیے گئے۔
پچھلے ماہ ماسکو نے اس جنگ میں ایک نئی ریکارڈ تعداد میں مسلح ڈرونز کا استعمال ایسے وقت پر کیا، جب اس روسی یوکرینی جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی کوششیں عملاﹰ جمو دکا شکار رہیں۔
اس کے علاوہ یہ روسی حملے زیادہ تر رات کے بجائے دن کے وقت کیے گئے، تاکہ فوجیوں کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ شہری بھی ان حملوں کی زد میں آ سکیں۔
اس سے قبل اسی سال مارچ کے مہینے میں بھی روس نے یوکرین پر جنگی ڈرونز کی ریکارڈ تعداد کے ساتھ فوجی حملے کیے تھے۔ تاہم اپریل میں بننے والا ریکارڈ مارچ میں بننے والا ریکارڈ سے بھی بڑا تھا۔
یوکرینی ایئر فورس کے ڈیٹا کے مطابق اس کی روس کی طرف سے فائر کیے گئے میزائلوں اور جنگی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دینے کی شرح 88 فیصد بنتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C