روس یوکرین جنگ: فائر بندی کے باوجود شدید حملے، 27 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 228 بار دیکھا گیا
روس یوکرین جنگ: فائر بندی کے باوجود شدید حملے، 27 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
کییف/ماسکو (ڈیلی اردو) یوکرین نے بدھ کے روز الزام عائد کیا کہ روس نے کییف کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات بھر 100 سے زائد جنگی ڈرونز اور تین میزائلوں کے ذریعے یوکرینی شہروں کو نشانہ بنایا۔
یوکرینی حکام کے مطابق منگل کی رات مشرقی یوکرین میں روسی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
یہ حملے اس وقت کیے گئے، جب یوکرین کی مجوزہ جنگ بندی بدھ کی نصف شب سے نافذ ہونے والی تھی۔
یوکرین کے وزیر خارجہ آندرے سیبیہا نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جنگ بندی کے نفاذ سے چند گھنٹے قبل ہی روس کی جانب سے جارحیت میں اضافہ دیکھا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ماسکو امن کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی یا امن سے زیادہ فوجی پریڈز میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور ماسکو کی جانب سے نو مئی کو جنگ بندی کی اپیل محض دکھاوا ہے، جس کا سفارت کاری سے کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب روسی سرحد کے اندر بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ یوکرینی حکام کے مطابق جنگ بندی سے قبل یوکرین نے روسی صنعتی اور عسکری اہداف پر حملے کیے، جن میں چیبوکساری میں ملکی دفاعی صنعت سے وابستہ تنصیبات شامل ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق ان حملوں میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے۔
یوکرینی ڈرونز نے سینٹ پیٹرزبرگ کے قریب کیریشی آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بعد صنعتی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ادھر روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کے لیے ڈیڈ لائن سے قبل کریمیا کے قصبے جانکوئی میں ایک ڈرون حملے میں پانچ شہری ہلاک ہو گئے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق ملکی فضائی دفاعی نظام نے 18 مختلف علاقوں میں 289 یوکرینی ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C