ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
👁️ 139 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
ریاض(ڈیلی اردو ) سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہفتے کے روز دھوئیں کے گہرے بادل اور آگ کے شعلے نظر آنے کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی، جبکہ ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
بی بی سی عربی اور خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عینی شاہدین نے ایئرپورٹ کے اطراف دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے۔ بعض رپورٹس میں ایئرپورٹ کے قریب آرامکو کے ایندھن کے ایک ٹینک میں آگ لگنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم واقعے کی حتمی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی۔
رائٹرز کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کے اطراف سے دھماکوں جیسی آوازیں بھی سنائی دیں، جبکہ مختلف مقامات سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ فائر فائٹرز متاثرہ مقام پر آگ بجھانے میں مصروف رہے۔
دوسری جانب سعودی حکام نے حالیہ ممکنہ حوثی حملوں کے خدشے کے پیش نظر ریاض، جدہ، طائف اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی الرٹس جاری کیے تھے، جنہیں بعد میں بعض مقامات پر واپس لے لیا گیا۔ شہریوں اور مقیم افراد کو احتیاط برتنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق طائف میں ایک ڈرون کو فضا میں روکنے کے بعد اس کا ملبہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ بعض عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
ریاض میں ایئرپورٹ کے قریب آگ اور دھوئیں کے واقعے کے حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر تفصیلی وضاحت سامنے نہیں آئی، جبکہ واقعے کی نوعیت اور ممکنہ وجہ سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C