زیارت حملے کی عدالتی تحقیقات شروع، 31 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی وجوہات کا جائزہ
👁️ 173 بار دیکھا گیا
زیارت حملے کی عدالتی تحقیقات شروع، 31 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی وجوہات کا جائزہ
کوئٹہ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع زیارت میں مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر حملے کے دوران 31 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن نے باقاعدہ کارروائی شروع کردی ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد عامر رانا کو تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ کمیشن نے واقعے سے متعلق معلومات، شواہد یا دستاویزات پیش کرنے کے خواہشمند افراد سے کہا ہے کہ وہ 28 اگست تک ہائیکورٹ میں قائم کمیشن کے دفتر سے رجوع کرکے اپنے نام درج کرا سکتے ہیں۔
واقعہ رواں سال جولائی کے اوائل میں مانگی کے علاقے میں پیش آیا تھا، جہاں مسلح حملہ آوروں نے ڈیم کے پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 9 پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ دیگر اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد مقتول اہلکاروں کے اہل خانہ اور سیاسی کارکنوں نے کوئٹہ میں تقریباً 10 روز تک احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین کے اہم مطالبات میں واقعے کی عدالتی تحقیقات بھی شامل تھیں۔
کمیشن کن امور کی تحقیقات کرے گا؟
عدالتی کمیشن کو واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تحقیقات میں بالخصوص یہ معلوم کیا جائے گا کہ مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کن حالات اور کس طریقہ کار کے تحت کی گئی اور حساس تنصیب کی حفاظت کی ذمہ داری انہیں کیوں سونپی گئی۔
کمیشن اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ سابق لیویز اہلکاروں کو دہشت گردی اور مسلح حملوں سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ تربیت حاصل تھی یا نہیں اور محدود اسلحے و وسائل کے باوجود انہیں ایسے حساس مقام پر تعینات کرنے کی وجوہات کیا تھیں۔
تحقیقاتی عمل کے دوران یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو مناسب اسلحہ، گولہ بارود، اضافی نفری اور دیگر ضروری وسائل بروقت فراہم کیے گئے تھے یا نہیں۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا انتظامی کوتاہی سامنے آنے کی صورت میں اس کے ذمہ داروں کا تعین بھی کمیشن کے دائرہ کار میں شامل ہے۔
کمیشن واقعے سے قبل مرتب کیے گئے سکیورٹی پلان، اہلکاروں کی تعیناتی اور قریبی علاقوں میں موجود دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لے گا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ حملے کے دوران پولیس اہلکاروں کو بروقت مدد یا حفاظتی حصار کیوں فراہم نہیں کیا جاسکا۔
تحقیقات کے لیے کمیشن کو گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے، جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے، جیو فینسنگ اور ٹیلی فون و موبائل کالز کا ریکارڈ حاصل کرنے سمیت متعلقہ قانونی اختیارات حاصل ہوں گے۔ واقعے سے آگاہ عام شہریوں اور مقتول اہلکاروں کے لواحقین کو بھی اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
کمیشن مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام، حساس تنصیبات کی سکیورٹی بہتر بنانے، ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل اور سکیورٹی وسائل کو مؤثر بنانے کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گا۔
تحقیقات کے نتیجے میں اگر کسی انتظامی افسر، سکیورٹی ادارے یا دیگر متعلقہ ذمہ دار کے خلاف غفلت ثابت ہوتی ہے تو کمیشن حکومت کو قانونی کارروائی کے لیے سفارشات پیش کرسکے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C