سانحہ ساہیوال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی آمد، قومی خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کر دیئے گئے
👁️ 181 بار دیکھا گیا
سانحہ ساہیوال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی آمد، قومی خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کر دیئے گئے
سانحہ ساہیوال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی آمد، قومی خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کر دیئے گئے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے لیے لاکھوں روپے کی قیمتی بیڈ شیٹ اورغیر ملکی ڈنر سیٹ خریدے گئے
ساہیوال(ڈیلی اردو ) پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں نمایاں کامیابی کے بعد موجودہ حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے اور قومی خزانے کے بے دریغ استعمال کو روکنے کے عزم کا اظہار کیا تھا لیکن حکومتی نمائندوں نے حکومت کے ان تمام دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال کے زخمی بچوں کی تیمار داری اور متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کے لیے ساہیوال کا دورہ کیا تھا ، لیکن وزیراعلی پنجاب کا یہ دورہ قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا گیا۔
ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پریس بریفنگ اور زخمیوں کی عیادت کے لیے آدھا گھنٹہ مخصوص کر رکھا تھا۔ ضلع اور ڈویژن کے اعلی افسران نے سادگی اور انصاف کی دعویدار جماعت پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے لیے لاکھوں روپے مالیتی قیمتی بیڈ شیٹ او رغیر ملکی ڈنر سیٹ خرید لیے جنہیں سرکٹ ہاس اور سول ریسٹ ہاؤس پہنچایا گیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار میڈیا کے تندوتیز سوالات سے بچنے اورمتاثرہ خاندان سے ملاقات کئے بغیر ہی لاہور کے لیے چلے گئے، انہوں نے ایک کپ چائے بھی نہیں پی جبکہ سرکاری نوکری کے تقاضوں کو سمجھنے والے افسران نے وزیر اعلیٰ کے استقبال اورآسائشوں کے لیے چند لمحوں میں ہی قومی خزانے سے لاکھوں روپے کی انتہائی مہنگی خریداری کرڈالی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ساہیوال سے روانگی کے فوری بعد لاکھوں روپے سے خریدی گئی قیمتی بیڈ شیٹیں اور مہنگی ترین غیرملکی کراکری اور دیگر پرتعیش اشیا مبینہ طور پر مختلف افسران کے گھروں میں منتقل کردی گئیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ ساہیوال پہلے ہی تنقید کی زد میں ہے جس کی وجہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا اسپتال میں زیر علاج زخمی عمیر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرنا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C