سانحہ ساہیوال: پولیس ناکوں پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی، نیا ایس او پی جاری
👁️ 252 بار دیکھا گیا
سانحہ ساہیوال: پولیس ناکوں پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی، نیا ایس او پی جاری
لاہور (بیورورپورٹ/ کرائم رپورٹر) سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر کھڑے اہل کاروں کے لیے نیا ایس او پی (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر) جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں بے گناہ افراد کے قتل کے بعد لاہور میں ناکوں پر کھڑے اہل کاروں کے لیے نیا معیاری طریقہ کار جاری کر دیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایس او پی ایس پی موبائلز لاہور نے جاری کیا۔ مراسلے کے مطابق ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی، وائرلیس پر پیغام دے کر اسے روکا جائے گا۔
مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کے دوران مزاحمت نہ کی جائے، اہل کار شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، صرف مشکوک گاڑی کو روکا جائے، شہریوں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی گاڑیوں کے کاغذات چیک نہ کیے جائیں، مشکوک گاڑیوں، پیدل افراد کی چیکنگ انڈرائیڈ فون سے کی جائے۔
یاد رہے کہ پانچ دن قبل ساہیوال میں ایک گاڑی کو روک کر کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہل کاروں نے ایک خاندان کے تین افراد اور گاڑی کے ڈرائیور کو گولیوں سے بھون دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C