سانحہ کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ مساجد حملے میں 6 پاکستانی شہید، 3 لاپتہ، ترجمان دفتر خارجہ
👁️ 153 بار دیکھا گیا
سانحہ کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ مساجد حملے میں 6 پاکستانی شہید، 3 لاپتہ، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے بعد شہید اور لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق 6 پاکستانی شہید ہوگئے اور 3 لاپتہ ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں دہشتگردی کے دوران 9 پاکستانی لاپتہ ہوئے۔ ان میں ذیشان رضا اوران کے والد و والدہ، محبوب ہارون ،سہیل شاہد، سید اریب احمد، سید جہانداد علی، نعیم راشد اور طلحہ نعیم شامل ہیں۔
Hhhhttps://twitter.com/DrMFaisal/status/1106882966620463104?s=19
نیوزی لینڈ کے حکام نے ان میں سے 6 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جن میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم راشد، ان کا بیٹا طلحہ نعیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تین پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں جن میں ذیشان رضا اور ان کے والد و والدہ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 74 افراد لاپتہ ہیں اور ان کے پاس 49 میتیں ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمارا سفارتی مشن مزید تفصیلات لے رہا ہے۔
نیوزی لینڈ کے میڈیا نے نعیم راشد کو ہیرو قرار دیا ہے۔ نعیم راشد حملہ آور دہشت گرد سے مزاحمت کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے اور بعد میں انہوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزکرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرفائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے بھی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C