سخا کوٹ: کارکن تیار رہیں! دوبارہ اسلام آباد مارچ کر سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
👁️ 40 بار دیکھا گیا
سخا کوٹ: کارکن تیار رہیں! دوبارہ اسلام آباد مارچ کر سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
سخا کوٹ (ڈیلی اردو) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دوبارہ اسلام آباد مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں اس لئے کارکن ہمہ وقت تیار رہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر کی قیادت میں جے یو آئی ملاکنڈ کے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستانی عوام کو عنقریب بڑی خوشخبری ملنے والی ہے۔
آزادی مارچ کے ثمرات کے باعث جعلی حکمرانوں کی حکومت کا خاتمہ ہو رہا ہے، سارے جیلوں میں چلے جائیں گے، جہاں اپنے اعمال اور کردار کی سزا بھگتیں گے، اس وقت جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جو عوام کے جذبات اور ضروریات پر پورا اتر رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو بیرون ملک بدنام اور ملکی اداروں کو آپس میں ٹکرا دیا جبکہ تبدیلی سرکار نے عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی، بدامنی کا تحفہ دیا، اگر ایسی نالائق حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو حالات اور مسائل مزید سنگین صورت اختیار کر لیں گے، دوبارہ اسلام آباد مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں اس لئے کارکن ہمہ وقت تیار رہیں، بے تحاشا ٹیکسز اور مہنگائی کے باعث پورا معاشرہ مسائل سے دوچار ہے، جمعیت علماء اسلام ملک و قوم کے تحفظ اور ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C