12/October/2026

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں کشیدگی اور سیاسی حل پر تبادلہ خیال

👁️ 120 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں کشیدگی اور سیاسی حل پر تبادلہ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں کشیدگی اور سیاسی حل پر تبادلہ خیال

تہران / ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال اور تناؤ کم کرنے کے لیے جاری کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق، اتوار کو ہونے والی گفتگو میں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور اس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق، عباس عراقچی نے رابطے کے دوران خبردار کیا کہ فوجی کارروائیوں پر اصرار اور سیاسی حل کو نظرانداز کرنے سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے موجودہ بحرانوں کا کوئی فوجی حل نہیں اور ایران سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات شروع کرانے سمیت سیاسی تصفیے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C