سعودی عرب: غیر شادی شدہ سیاح جوڑے کو ایک کمرے میں رہنے کی اجازت
👁️ 99 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: غیر شادی شدہ سیاح جوڑے کو ایک کمرے میں رہنے کی اجازت
ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی عرب میں سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکی مرد اور خاتون جوڑوں کو شادی کی سند پیش کرنے کی شرط ختم کردی گئی ہے جس کے بعد غیر شادی شدہ سیاح جوڑے ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں رہ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت سعودی عرب میں غیر معمولی اور غیر روایتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک کو تاجروں اور سیاحوں کے لیے پُرکشش بنایا جا سکے اور اس طرح ڈوبتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔
سعودی عرب میں پہلی بار سیاحوں کے لیے ویزہ پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت سیاحوں کو ارزاں قیمت پر بہترین سہولیات مہیا کرنے کے علاوہ خواتین سیاحوں کے لیے برقع کی لازمی شرط کے خاتمے اور اب بیرون ملک سے آنے والے غیرشادی شدہ سیاح جوڑوں کو ایک ہی کمرے میں ٹھہرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ پر توجہ نہیں دی گئی تھی اور عالمی ورثہ کی حیثیت رکھنے والی 5 سائٹس رکھنے کے باوجود یہاں سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سخت ویزہ پالیسی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C