سلامتی کونسل کی نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کی مذمت، ایک منٹ کی خاموشی
👁️ 151 بار دیکھا گیا
سلامتی کونسل کی نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کی مذمت، ایک منٹ کی خاموشی
نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگرد حملےسے صدمہ پہنچا، تمام ممالک کو عدم برداشت، تشدد اور انتہاپسندی کے خلاف بہتر طریقے سے کام کرنا ہو گا۔
نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی دومساجدمیں نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے حوالے سے سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام سےاظہار ہمدردی کیا۔ رکن ممالک کے سفراء نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید افراد کی یاد میں کھڑے ہو کر خاموشی اختیارکی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے اسلام کے بارے میں منفی تاثرکی روک تھام پر زور دیتے ہوئے عدم برداشت اور ہر طرح کی پرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
عالمی ادارے کے سربراہ نے مساجد اور تمام مذہبی مقامات کا تقدس برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ جمعہ کے مقدس روز کے موقع پر مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے اس سانحے پراسلامی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں مسلمان مخالف نفرت اورہرطرح کے تعصب اوردہشت گردی کے خلاف متحد ہوناچاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C