سندھ ہائی کورٹ کا 13 لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے میڈیا پر تصاویر شائع کرنے کا حکم، سیکریٹری دفاع طلب
👁️ 168 بار دیکھا گیا
سندھ ہائی کورٹ کا 13 لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے میڈیا پر تصاویر شائع کرنے کا حکم، سیکریٹری دفاع طلب
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مخلتف علاقوں سے لاپتا ہوئے 13 افراد کی بازیابی کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تصاویر شائع کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا 13 سے زائد افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں ہر سماعت ہوئی۔
بغدادی کے علاقے سے 9 سال سے لاپتا کامران کے والدین سے عدالت کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے بیٹے سمیت 3 افراد کو اٹھایا گیا، والدین نے آہ و بکا کرتے ہوئے کہا کہ 2 افراد واپس آچکے ہیں مگر ہم 9 سال سے دھکے کھا رہے ہیں۔
لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ 2018ء سے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل نہیں کرسکے۔ عدالت نے اس معاملے پر سیکریٹری دفاع کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکریٹری دفاع شہری کامران سمیت دیگر بازیابی کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے 10 سال سے لاپتا ایم کیو ایم کارکن جاوید اور یاسین کی عدم بازیابی سے پر اظہار تشویش کیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی جانب سے روایتی رپورٹس پیش کی جارہی ہیں، 10 سال میں یہ بھی تعین نہیں ہوسکا، خود گئے ہیں یا جبری طور پر لاپتا ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے سے تازہ ٹریول ہسٹری طلب کرلی۔ عدالت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں لاپتا شہریوں کی تصاویر شائع کرنے کا حکم دے دیا۔
بزرگ خواتین نے عدالت میں دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں چاہیے بس بچے واپس کردیئے جائیں۔ ایس ایس پی عبد الرحیم شیرازی نے کہا کہ یاسین سے متعلق متعلقہ وزارتوں کو خطوط لکھے مگر جواب نہیں آیا۔
عدالت نے اگست کے دوسرے ہفتے میں پیش رفت رپورٹس طلب کرلیں۔ عدالت نے پولیس، رینجرز اور دیگر کو لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3411 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C