سوڈان میں طبی مراکز پر حملے، رواں سال 1,600 سے زائد افراد ہلاک: ڈبلیو ایچ او
👁️ 269 بار دیکھا گیا
سوڈان میں طبی مراکز پر حملے، رواں سال 1,600 سے زائد افراد ہلاک: ڈبلیو ایچ او
نیو یارک (ڈیلی اردو) جنگ زدہ سوڈان میں اس سال اب تک طبی سہولیات اور صحت کی دیکھ بھال کے مراکز پر حملوں میں 1,600 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ تشویش ناک اعداد و شمار بدھ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے جاری کیے، جو اس افریقی ملک میں جاری تباہ کن تنازعے کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس کے مطابق جنوری سے اب تک وہاں صحت کی سہولیات پر 65 حملوں کا جو دستاویزی ریکارڈ تیار کیا گیا ہے، اس کے مطابق ان حملوں میں 276 افراد زخمی بھی ہوئے۔
تازہ ترین حملہ اتوار کو جنوبی کردفان صوبے کے دارالحکومت دلنگ میں ایک فوجی ہسپتال پر ڈرون حملے کی صورت میں کیا گیا، جہاں سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر چکی ہے۔ اس حملے میں نو افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔
ایڈہانوم گیبریئسس نے ایک بیان میں کہا، ’’ہر حملہ اور زیادہ لوگوں کو صحت کی خدمات اور ادویات سے محروم کر دیتا ہے، جبکہ سہولیات کی دوبارہ تعمیر اور خدمات کی بحالی میں بھی وقت لگتا ہے۔‘‘
سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے اس ڈرون حملے کا الزام نیم فوجی دستوں پر عائد کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر ترک کے مطابق 4 دسمبر سے کردفان کے علاقے میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 104 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
صحت کی سہولیات پر حملوں میں اکتوبر میں دارفور کے شہر الفاشر میں سعودی ہسپتال پر RSF کا حملہ بھی شامل ہے، جہاں ڈبلیو ایچ او کے مطابق کم از کم 460 افراد مارے گئے اور طبی عملے کے بہت سے ارکان کو اغوا بھی کر لیا گیا۔
سوڈان اپریل 2023 میں بھر افراتفری کا شکار اس وقت ہوا، جب فوج اور RSF کے درمیان اقتدار کی لڑائی کھلی جنگ میں تبدیل ہو گئی۔ یہ تنازعہ اب تیسرے سال میں داخل ہو چکا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق 40,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
اس جنگ نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران پیدا کر دیا ہے، جس میں 14 ملین سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں، جبکہ ملک کے کئی حصوں میں بیماریوں اور قحط نے صورتحال مزید خراب کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C