سویڈن میں تعلیم بالغان مرکز پر فائرنگ، حملہ آور سمیت 11 افراد ہلاک
👁️ 165 بار دیکھا گیا
سویڈن میں تعلیم بالغان مرکز پر فائرنگ، حملہ آور سمیت 11 افراد ہلاک
اسٹاک ہوم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منگل کے روز تعلیم بالغان مرکز پر فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اجتماعی ہلاکت کےاس بدترین واقعے میں مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
سویڈن کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں ابھی یہ واضح نہیں کہ حملے کے محرکات کیا تھے۔ انہوں نے زخمیوں کی اصل تعداد بھی نہیں بتائی۔ فائرنگ کا واقعہ اسٹاک ہولم سے تقریباﹰ دو سو کلومیٹر دور اوریبرو شہر میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سویڈن میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہیں۔
‘وحشیانہ حملہ’، وزیر اعظم کرسٹرسن
سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے اسے ”بے گناہ لوگوں کے خلاف وحشیانہ اور مہلک تشدد” قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ “یہ سویڈش کی تاریخ میں سب سے بدترین اجتماعی فائرنگ ہے۔” کرسٹرسن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ”ٓآج ہم نے مکمل طور پر وحشیانہ، مہلک تشدد کا مشاہدہ کیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بہت سارے سوالات جواب طلب ہیں۔ “لیکن وہ وقت آئے گا جب ہمیں معلوم ہو گا کہ کیا ہوا، ایسا کیسے ہو سکتا ہے، اور اس کے پیچھے کیا محرکات ہو سکتے ہیں۔ ہمیں فی الحال زیادہ قیاس آرائی نہیں کرنی چاہیے۔”
وزیر انصاف گنار اسٹرومر نے فائرنگ کو ایک ایسا واقعہ قرار دیا، جس نے پورے معاشرے کی بنیاد کو ہلا دیا ہے۔”
دہشت گردی کے محرک کا کوئی اشارہ نہیں
پولیس نے کہا کہ اس واقعے کو “قتل کی کوشش، آتش زنی اور بڑھتے ہوئے ہتھیاروں کے جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ “فی الحال یقین نہیں کرتے کہ اس کے پیچھے دہشت گردی کا کوئی مقصد کارفرما ہے لیکن ہمیں ابھی تک اصل حقیقت کا علم نہیں ہے۔”
مقامی پولیس کے سربراہ رابرٹو عید فاریسٹ نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مبینہ مجرم کے بارے میں حکام کو معلوم نہیں تھا، وہ اس کے گروہوں یا منظم جرائم سے کسی طرح کے تعلق سے لاعلم تھے۔
پولیس کا خیال ہے کہ اس نے یہ کام تنہا ہی کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ہم فائرنگ کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
مقامی ریسکیو سروسز کے ترجمان نے بتایا کہ ایمبولینسز، ریسکیو سروسز اور پولیس فورسز فائرنگ کے مقام پر موجود تھیں۔ فائرنگ کے متاثرین کے زخموں کی شدت واضح نہیں تھی۔
فائرنگ کا یہ واقعہ بالغوں کیلئے رائسبرگسکا اسکول میں پیش آیا۔ اسکول ایک کیمپس میں واقع ہے جس میں بچوں کے لیے دیگر تعلیمی سہولیات بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ اسکول اور آس پاس کے دیگر اسکولوں کے طلباء کو گھروں کے اندر رکھا گیا۔
سویڈن میں اسکول میں فائرنگ ‘غیر معمولی’ ہے
سویڈش صحافی جیسپر بینگٹسن نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ مجموعی طور پر 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار ہسپتال میں داخل ہیں۔
بینگٹسن نے کہا، “سویڈن میں اسکول میں فائرنگ بہت غیر معمولی ہے۔ یہاں اسکولوں پر حملے ہوئے ہیں، لیکن زیادہ تر وقت چاقو یا دیگر قسم کے ہتھیاروں سے حملے ہوئے۔”
بینگٹسن نے وضاحت کی کہ تعلیم بالغاں مراکز، جسے منگل کو نشانہ بنایا گیا، میں اکثر ایسے طلباء ہوتے ہیں جو اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتے ہیں، اور سویڈش سیکھنے والے تارکین وطن بھی یہاں آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سویڈن میں تارکین وطن کے خلاف نفرت اور مہاجر گروہوں سے منسلک جرائم پیشہ افراد بھی ایک مسئلہ ہے اس لئے اس نقطہ نظر سے بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ “یہ حملہ جتنا “مہاجروں کے خلاف نفرت انگیز جرم” ہو سکتا ہے، اتنا ہی “گروہی جرائم سے متعلق” بھی ہو سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3175 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C