سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب دہشت گرد گرفتار
👁️ 53 بار دیکھا گیا
سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب دہشت گرد گرفتار
سکھر (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں سکھر شکارپور لنک روڈ پر سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کی ہے جس میں دہشت گرد حسین بخش کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد سے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شکار پور سکھر لنک روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران سی ٹی ڈی اور پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم 2016 میں خانپور عیدگاہ میں خودکش دھماکے میں ملوث ہے، دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ملزم کی شناخت حسین بخش عرف ملا بخش بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ پولیس نے گرفتار مبینہ دہشت گرد سے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کی مدد سے دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C