سکھر: پنو عاقل میں سی ڈی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار گرفتار
👁️ 149 بار دیکھا گیا
سکھر: پنو عاقل میں سی ڈی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار گرفتار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے والے سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکاروں کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سندھ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سندھ پولیس کو بغیر اطلاع دیئے پنو عاقل میں کارروائی کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق شیخوپورہ اور فیصل آباد سے بتایا جاتا ہے۔
سندھ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکار خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کو گرفتار کرنے پنوعاقل آئے تھے تاہم مقابلے کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے۔
سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس او پی فالو نہ کرنے پر سی ٹی ڈی پنجاب کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے سندھ پولیس کے کسی افسر کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس نے سی ٹی ڈی پنجاب کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف دو شہریوں کو مبینہ طورپر مقابلے میں قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں کھنڈو خان، احمد سعید چشتی، محمد ابوبکر، سیلم خان، حمیر افضل سمیت پنجاب پولیس کے اہلکاروں پر دو افراد کو مشترکہ منصوبے کے تحت قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سعید کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تھا، ملزم جنوبی پنجاب میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ریڈ بک کے مطابق ملزم پر پنجاب کے مختلف تھانوں میں 11 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
ملزم سعید لاہور میں ڈی ایس پی طارق کمبوہ کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھا، اس کے علاوہ شیخوپورہ میں 13 افراد کو قتل کرنے میں بھی ملوث تھا۔
ریڈ بک کے مطابق ملزم ڈی ایس پی مراتب حسین کے گھر دستی بم حملے میں بھی ملوث تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C