سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارراوائیاں: داعش، ٹی ٹی پی، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے 21 دہشت گرد گرفتار
👁️ 32 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارراوائیاں: داعش، ٹی ٹی پی، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے 21 دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر اضلاع میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائیاں کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
صوبے کے متعدد شہروں میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نے صوبے میں 135 انٹیلی جنس بیس پر کارروائیاں کیں جس کے دوران 135 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور کالعدم عسکریت پسند تنظیموں کے 21 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جو مبینہ طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناحت شاہد، امین، گل رحمان، آزاد، اسحاق، اعجاز، جاوید، مدثر، اقبال، عیسٰی ، شہباز اور سیف وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
بیان میں میں مزید کہا گیا کہ گرفتار افراد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان، سپاہ صحابہ پاکستان، داعش اور لشکر جھنگوی سمیت دیگر کالعدم عسکریت پسند گروپوں سے ہے۔
بیان کے مطابق گرفتار مشتبہ عسکریت پسندوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اہم تنصیبات اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرکے فرقہ وارانہ کشیدگی کو فروغ دیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف 18 فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) درج کی گئی ہیں اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے لاہور، نارووال، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، جہلم، مظفر گڑھ، گوجرانوالہ، سرگودھا، لیہ، بہاولپور، اٹک اور ساہیوال میں خفیہ کارروائیاں کی گئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے 5 ہزار 118 گرام دھماکا خیز مواد، دو دستی بم، اتنے ہی دیسی ساختہ بم، 30 ڈیٹونیٹر، 77.3 فٹ لمبی سیفٹی فیوز تاریں، 6.3 فٹ پرائما کورڈز، 30 بور کی ایک پستول، ایک 9 ایم ایم پستول، 133 گولیاں، کالعدم عسکریت پسند گروپوں کے لٹریچر پر مشتمل کتابیں، تین میگزین، 82 پمفلٹ، 27 جھنڈے، ایک رسید بک اور ایک لاکھ 13 ہزار 740 روپے نقد برآمد ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے علاوہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 700 کومبنگ آپریشنز کیے جس کے دوران 29 ہزار 829 افراد کو چیک کیا گیا، 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 32 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 21 افراد کو بازیاب کرایا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے جولائی میں صوبے کے مختلف حصوں میں خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں کالعدم عسکریت پسند تنظیموں سے وابستہ 17 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں 132 انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیے گئے جس میں محرم کے دوران عبادت گاہوں اور چینی شہریوں پر ممکنہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والی کالعدم تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C