سیکس ویڈیو وائرل: مفتی عزیز الرحمن نے مدرسہ میں طالب علم سے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا
👁️ 600 بار دیکھا گیا
سیکس ویڈیو وائرل: مفتی عزیز الرحمن نے مدرسہ میں طالب علم سے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا
لاہور (ڈیلی اردو) مدرسہ جامعہ منظور الاسلام کے مفتی عزیز الرحمن نے مدرسہ میں طالب علم صابر سے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا۔
گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی، پنجاب سے جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما اور مدرسہ جامعہ منظور الاسلام لاہور کے استاد مفتی عزیز الرحمن کی مدرسے کے طالب علم صابر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منطر عام پر آئی تھی۔
مفتی عزیزی الرحمن نے اس ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دے دیا تھا تاہم اب اس مدرسے کے مہتمم اور صدر نے اس ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے مفتی عزیز کو مدرسے سے نکال دیا ہے۔
مدرسے کے مہتمم اور صدر کی جانب سے مفتی عزیز کو نکالے جانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔
صرف ایک ٹوئیٹ کے ذریعے ایکسپوز کرنے بعد جامعہ منظور الاسلام نے مفتی عزیر الرحمن کو ایسا فارغ کیا کہ نوٹس کو 12 دن پیچھے لے گئے مطلب اتنی بھی رواداری نہیں رکھی کہ نوٹس آج کی تاریخ کا جاری کیا جاتا – لیکن جملوں کی سختی سے اندازہ لگائیں کہ مدرسے کو اندازہ ہے کہ ردعمل سخت آنے والا ہے pic.twitter.com/hZVE8lAsNm
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) June 15, 2021
اس تمام صورتحال میں مدرسے کے ناظم خلیل اللہ ابراہیم کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں وہ بتاتے ہیں کہ صابر نامی لڑکا ان کے پاس کچھ عرصہ پہلے آیا اور مفتی عزیز الرحمن کے خلاف شکایت کی تھی لیکن مجھے لڑکے کی بات پر یقین نہیں تھا تو کچھ عرصہ بعد وہ ان کے پاس ویڈیو بھی لے آیا۔ جب واقعے کی تحقیقات کی گئی تو مفتی عزیز الرحمن کو مدرسے سے ہٹا دیا گیا اور اب مفتی کا جامعہ منظور الاسلامیہ سے کوئی تعلق نہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مفتی عزیز الرحمن کو برطرف کردیا گیا انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔
بریکنگ نیوز : مدرستہ الاسلام لاہور کے مہتمم خلیل اللہ ابراہیم کا بڑا اعلان ٫ صابر شاہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کی ویڈیو میرے ٹوئیٹ کے ذریعے منظر عام پر آنےکےبعد جے یو آئی ف کے رہنما اور معلم مفتی عزیز الرحمن کو برطرف کردیا گیا – انتظامیہ کا مفتی صاحب سے لاتعلقی کا اعلان???? pic.twitter.com/a5D9oflIQP
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) June 15, 2021
واضح رہے کہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے طالب علم صابر کا کہنا ہے کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1404797721584848904?s=19
طالب علم نے مزید کہا کہ اس نے سب سے بات کی ہے لیکن نہ تو اسے انصاف ملا ہے اور نہ ہی کسی نے اس کی بات سنی ہے جبکہ اس نے سب سے بات کی ہے تو اس کا آخری فیصلہ ہے کہ وہ خودکشی کر رہا ہے کیونکہ انہوں نے اسے جان سے مارنا ہے تو اس سے اچھا ہے کہ وہ خودکشی کر لے۔ ویڈیو میں صابر کو روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب مفتی عزیز الرحمن کا موقف بھی سامنے آیا گیا۔
مفتی عزیز الرحمن نےاپنی دانست میں زبردست کہانی گھڑی ہےلیکن موصوف کو اندازہ ہی نہیں ہوا کہ وہ اعتراف جرم کر بیٹھے ہیں 10منٹ کےمکمل وضاحتی بیان میں عالیمرتبت نےپہلے تو ویڈیو کو فیک قرار دیا پھر اپنی ہی بات سےپلٹ گئےحتیٰ کہ مدرسےکی انتظامیہ کےبرطرفی لیٹر کو اپنےخلاف سازش قراردےدیا pic.twitter.com/NwUZU2IPHS
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) June 16, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی جمیل فاروقی نے مفتی عزیز الرحمن کا ویڈیو پیغام شئر کیا ہے، ساتھ ہی تحریر کیا ہے کہ مفتی عزیز الرحمن نے اپنی دانست میں زبردست کہانی گھڑی ہے لیکن موصوف کو اندازہ ہی نہیں ہوا کہ وہ اعتراف جرم کر بیٹھے ہیں 10 منٹ کے مکمل وضاحتی بیان میں عالی مرتبت نے پہلے تو ویڈیو کو فیک قرار دیا پھر اپنی ہی بات سے پلٹ گئے حتیٰ کہ مدرسے کی انتظامیہ کے برطرفی لیٹر کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9120 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C