سیکیورٹی فورسز کی چاغی میں کارروائی، 4 مغوی ایرانی فوجی بازیاب، ایران کےحوالے
👁️ 135 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کی چاغی میں کارروائی، 4 مغوی ایرانی فوجی بازیاب، ایران کےحوالے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے اموری میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی ایران کے 4 مغوی فوجیوں کو لے کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں بازیاب کرالیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں اموری کے مقام پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن پاک افغان بارڈر سے 3سے 4 کلومیٹر دور کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگرد ایرانی فوجی اہلکاروں کو اغواء کر کے افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہ سے چار ایرانی مغوی اہلکار بازیاب کروا لیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں بازیاب ایرانی فوجی اہلکاروں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل کالعدم تنظیم جیش العدل نے ایرانی بارڈر و سیکیورٹی فورسز کے اہلکارروں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C