شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
👁️ 134 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
دمشق(ڈیلی اردو) شام کی داخلی سکیورٹی فورسز نے لطاکیہ میں سابق حکومت کے فوجی افسر اور 18 ویں انفنٹری بریگیڈ کے سابق کمانڈر میجر جنرل جلال کامل صقر کو گرفتار کرلیا ہے۔
شامی سکیورٹی حکام کے مطابق صقر کے خلاف تحقیقات میں شہریوں کے خلاف کارروائیوں، جنگی جرائم اور مبینہ طور پر جبری گرفتاریوں میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جلال کامل صقر نے دمشق اور مشرقی غوطہ میں شہریوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں حصہ لیا، جبکہ درعا میں شہریوں کی مبینہ جبری گرفتاریوں کی مہمات کی نگرانی بھی کی۔
رپورٹس کے مطابق صقر بعد ازاں 14 ویں ڈویژن کے چیف آف اسٹاف اور نائب کمانڈر کے عہدوں پر بھی فائز رہے اور 2016 کے وسط تک اس ڈویژن کی کمان سنبھالتے رہے۔ بعد میں وہ دمشق میں آپریشنز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ رہے اور یکم مئی 2017 کو فوج سے سبکدوش ہوگئے۔
شامی حکام کے مطابق گرفتاری کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C