شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
👁️ 125 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
دمشق(ڈیلی اردو) شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے ضمیر میں اسلحہ ذخیرہ کرنے والے ایک ڈپو میں زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز شہر کے مختلف حصوں میں سنی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا شام کی وزارتِ دفاع سے منسلک اسلحہ گوداموں کے اندر ہوا۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ دھماکے کا مقام الضمیر شہر کے قریب الزہرا اسٹیشن کے بعد بتایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اسلحہ ذخیرہ کرنے کی جگہ کے اندر ہوا، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکے کی وجہ کیا تھی اور آیا اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ضمیر دمشق سے تقریباً 45 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز قبل شمالی ادلب کے علاقے سرمدا کے قریب جنگی باقیات اور اسلحہ جمع کرنے کے ایک عارضی مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C