شام: فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں، 10 شہریوں سمیت 35 اہلکار جاں بحق
👁️ 171 بار دیکھا گیا
شام: فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں، 10 شہریوں سمیت 35 اہلکار جاں بحق
دمشق (نیوز ڈیسک) شام کے شہر کے ادلیب اور شمالی مغربی علاقوں میں امریکی جنگی طیاروں کے فضائی حملے اور تازہ جھڑپوں میں تقریباً 10 شہریوں سمیت شامی فوج کے 35 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
شام میں موجود برطانوی مبصر گروپ کے مطابق روسی حمایت شامی فورسز نے باغیوں جنگجوؤں کے زیر تسلط دو گاؤں جیبین اور تال مہل پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔
ان کے مطابق روسی حمایت شامی فورسز نے اتحادی جنگجوؤں کے ساتھ مل کر صوبہ حنہ کے دونوں گاؤں پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے 5 مرتبہ کوشش کی گئی۔
برطانوی مبصر گروپ کے مطابق بارودی سرنگ کی زد میں آکر 8 جبکہ فضائی حملے میں 26 شامی فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب ادلیب کے پڑوس میں امریکی فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 10 شہری جاں بحق ہوگئے۔
مبصر گروپ نے بتایا کہ البصرا اور میرات النعمان پر فضائی حملے کیے گئے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے دسمبر 2018 میں شام سے فوجی انخلا کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ داعش نے 2014 کے موسم سرما میں عراق کے شمال مغرب میں دوسرے بڑے شہر موصل کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد دارالحکومت بغداد کی جانب پیش قدمی کی تھی۔
بعد ازاں امریکا نے فضائی کارروائی کے ذریعے عراق کی سرحدوں پر قبضہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف مسلح مہم شروع کردی تھی اور طویل جدوجہد کے بعد فوج نے نومبر 2017 میں موصل کا قبضہ دوبارہ حاصل کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ شام میں امریکا کی سربراہی میں ڈیموکریٹک فورسز نے گزشتہ برس اکتوبر میں الرقہ پر قبضہ حاصل کرلیا تھا۔
امریکا اور روس دونوں نے اپنی اپنی اتحادی فورسز کے ساتھ خصوصی تعاون کیا تھا اور فضائی کارروائیاں کی تھیں۔
روس کی جانب سے شام میں صدر بشارالاسد کی زیرسرپرستی حکومتی فورسز کی پشت پناہی کی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C