شام میں داعش کے زیرِ زمین اسلحہ ڈپو پر برطانوی اور فرانسیسی فضائی حملہ
👁️ 176 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے زیرِ زمین اسلحہ ڈپو پر برطانوی اور فرانسیسی فضائی حملہ
لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق رائل ایئر فورس کے ٹائیفون جنگی طیاروں نے فرانس کے جنگی طیاروں کے ساتھ مل کر شام میں داعش کے زیرِ زمین اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔
وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق اس ٹھکانے میں بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔ برطانوی حکام کے مطابق طیاروں نے اس مرکز تک جانے والی متعدد سرنگوں کو نشانہ بنانے کے لیے پیووے IV گائیڈڈ بموں کا استعمال کیا۔ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ہفتے کی رات گئے ہونے والی اس کارروائی میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا، جبکہ تمام طیارے بحفاظت اپنے اڈوں پر واپس لوٹ آئے۔
برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے کہا،“یہ کارروائی برطانوی قیادت اور مشرقِ وسطیٰ میں داعش اور اس کے خطرناک و پرتشدد نظریات کے دوبارہ ابھرنے کو روکنے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔”
وزیرِ دفاع نے آپریشن میں حصہ لینے والی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے مطابق شام اور عراق میں اب بھی داعش کے 5,000 سے 7,000 جنگجو موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C