شام میں فوجی ہیلی کاپٹر مکان پر گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک
👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام میں فوجی ہیلی کاپٹر مکان پر گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو) شام میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران رہائشی علاقے میں ایک مکان پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور عملے کے 2 ارکان ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ شام کے شہر حما میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے ایک مکان پر گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران دو گھنٹے میں ہیلی کاپٹر پر لگی آگ پر قابو پالیا اور لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں۔
شام کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر مامور تھا اور اس میں پائلٹ سمیت عملے کے 2 ارکان موجود تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے فوری بعد تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شام میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے تاہم شامی فوج نے دونوں واقعات میں دہشت گردی کے عنصر کے امکان کو مسترد کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C