شامی صدر سے ملاقات، پوٹن کی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش
👁️ 66 بار دیکھا گیا
شامی صدر سے ملاقات، پوٹن کی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش
ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ اس ملاقات میں روسی صدر پوٹن کا کہنا تھا، ’’بدقسمتی سے ہم (خطے میں کشیدگی) بڑھنے کا رجحان دیکھ رہے ہیں۔ اور یہی صورتحال شام میں بھی ہے۔‘‘
ماسکو میں کریملن کی جانب سے جمعرات 25 جولائی کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے شامی ہم منصب بشار الاسد کی ملاقات کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ کریملن کے مطابق دونوں صدور کی یہ ملاقات بدھ کے روز ہوئی، جس میں پوٹن نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔
صدر پوٹن کا شامی ہم منصب بشار الاسد کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا، ”مجھے خطے میں رونما ہوتی صورت حال کے بارے میں آپ کی رائے جاننے میں کافی دلچسپی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ”بدقسمتی سے ہم (خطے میں کشیدگی) بڑھنے کا رجحان دیکھ رہے ہیں۔ اور یہی صورتحال شام میں بھی ہے۔‘‘
دوسری جانب صدر بشار الاسد کا کہنا تھا کہ یوریشیائی خطے سمیت دنیا بھر کے حالات کے تناظر میں یہ ملاقات بہت اہم ہے۔
کریملن کی جانب سے اس ملاقات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ممکن ہے کہ اس میں شام اور ترکی کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہو۔
روس نے شام میں 2015ء سے ایک عسکری مہم کا آغاز کر رکھا ہے، جس کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کی مسلح شامی گروپوں کے خلاف لڑائی میں مدد کر کے ملک کے کئی مختلف حصوں پر دمشق حکومت کے مخالف باغیوں کا قبضہ ختم کرانا ہے۔ روس کے علاوہ صدر بشار الاسد کی حکومت کو ایران کی حمایت بھی حاصل ہے۔
رواں ہفتے کی ملاقات سے قبل ولادیمیر پوٹن اور بشار الاسد کی ملاقات پچھلے سال مارچ میں شام میں جاری خانہ جنگی کے بارہ سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوئی تھی، جس میں صدر پوٹن نے شام میں استحکام کے لیے روسی فوج کے کردار پر زور دیا تھا۔
روس صدر بشار الاسد کی حکومت اور ترکی کے درمیان تعلقات کی بحالی کے حوالے سے بھی کوششیں کرتا رہا ہے۔
ترکی اور شام کے مابین تعلقات 2011ء میں شامی فورسز کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرین پر کریک ڈاؤن اور تب سے شام میں جاری خانہ جنگی کے بعد سے منقطع ہیں۔
ترکی شام میں ان باغی گروپوں کا حامی ہے جو صدر بشار الاسد کی حکومت کو اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ شام کے کئی شمال مغربی علاقے اب بھی ان گروپوں کے قبضے میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C