شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے: محسن رضائی
👁️ 184 بار دیکھا گیا
شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے: محسن رضائی
تہران(ڈیلی اردو) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ جب تک ایران کی جانب سے رکھی گئی شرائط پوری نہیں ہوتیں، امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔
محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق مختلف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں متضاد قرار دیا اور کہا کہ ایرانی عوام کو امریکی بیانات کے بجائے عملی اقدامات کو دیکھنا چاہیے۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے ایک طرف مذاکرات نہ ہونے کا مؤقف سامنے آتا ہے، جبکہ دوسری جانب ایران کے ساتھ بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران صرف عملی اقدامات کی بنیاد پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گا۔
آبنائے ہرمز کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ موجودہ حالات ماضی جیسے نہیں رہے اور خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات کو محض وقتی اقدامات سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے پہلے ایران کی شرائط پوری کرنے کے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کے مطابق اس کے بعد ہی مذاکرات یا آبنائے ہرمز سے متعلق کسی پیش رفت پر غور کیا جاسکے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C