شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
👁️ 113 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
شمالی وزیرستان(ڈیلی اردو) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ معلومات ملنے پر کی گئی۔ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جبکہ ان کے زیر استعمال ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تاکہ دہشتگرد نیٹ ورک کی سرگرمیوں اور دوبارہ منظم ہونے کی صلاحیت کو محدود کیا جاسکے۔
حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک ختم کرنا، ان کے ٹھکانے تباہ کرنا اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ انہیں دوبارہ منظم ہونے اور حملوں کی منصوبہ بندی کے مواقع نہ مل سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C