شمالی وزیرستان: افغان سیکیورٹی فورسز نے چار بھائیوں سمیت 8 پاکستانیوں کو شہید کردیا
👁️ 278 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: افغان سیکیورٹی فورسز نے چار بھائیوں سمیت 8 پاکستانیوں کو شہید کردیا
میران شاہ (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں افغان سپیشل فورس کے گھروں پر چھاپوں کے دوران 8 پاکستانی مزدوروں کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے شمالی وزیرستان کے قریب افغان صوبے پکتیکا میں افغان سپیشل فورس نے مقامی قبائلیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے تحصیل برمل رخہ کے علاقے میں کابل خیل قوم کے گھروں پر مارے گئے۔
افغان فورسز کے چھاپوں کے دوران 8 افراد کو گھروں سے نکال کر شہید کردیا گیا، شہید ہونے والوں کا تعلق شمالی وزیرستان کے ملک شاہی کابل خیل قوم سے ہے۔
ذرائع کے مطابق قتل کئے گئے افراد مزدوری کے بعد کراچی سے کچھ دن قبل لوٹے تھے۔ شہید ہونے والوں میں 4 بھائی بھی شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان سپیشل فورس نے خواتین کے سامنے لوگوں کو قتل کیا۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ افغان فورسز نے گھروں کی چادر اور چاردیواری کا بھی خیال نہیں رکھا۔
یاد رہے کہ رخہ پاک افغان بارڈر کے ساتھ متصل ہے جہاں وزیر قوم آباد ہے۔ قتل کئے جانے والوں کا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں
پاکستان کے دفتر خارجہ نے 8 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں افغان سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا ہے، دفتر خارجہ نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C