شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے باوجود ٹارگٹ کلنگ جاری، 502 افراد ہلاک
👁️ 25 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے باوجود ٹارگٹ کلنگ جاری، 502 افراد ہلاک
میرانشاہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے جمیعت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کردیا۔
گزشتہ رات شمالی وزیرستان تحصیل میر علی عیدک میں جمیعت علمائے اسلام کے میر علی تحصیل کے امیر قاری سمیع الدین اور قاری نعمان صاحب کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔
آج بروز جمعہ ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہونے والے قاری سمیع الدین اور قاری نعمان کے جنازے مدرسہ نضامیہ عیدک میں ادا کر دیئے گئے، جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
مختلف ذرائع کے مطابق ضرب عضب آپریشن کے بعد شمالی وزیرستان میں اب تک 502 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ہیں۔
یاد رہے رواں برس جون کے مہینے میں تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد نے چار دوستوں کو بھی قتل کردیا تھا۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں خیدرخیل میں نامعلوم افراد نے یوتھ آف وزیرستان کے نوجوانوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں نوجوان ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں یوتھ آف وزیرستان کے وقار داوڑ، سنید داوڑ، ہیلتھ مانیٹرنگ آفیسر اسد اللہ شاہ اور ریسکیو اہلکار حماد درانی شامل تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں شمالی وزیرستان ہی کے معروف سماجی کارکن اور یوتھ آف وزیرستان کے بانی اور صدر نور اسلام داوڑ کو ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعہ میں نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C