شمالی کوریا: کم جانگ اُن کا یورینیم افزودہ کرنے والے پلانٹ کا دورہ
👁️ 148 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا: کم جانگ اُن کا یورینیم افزودہ کرنے والے پلانٹ کا دورہ
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی) شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ یورینیم افزودہ کرنے والے اپنے سینٹری فیوجز کی تصاویر جاری کی ہیں، جو جوہری ہتھیاروں کے لیے ایندھن تیار کرتے ہیں۔ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جانگ اُن نے اس پلانٹ کا دورہ کیا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں کم جونگ ان کے ‘نیوکلیئر ویپنز انسٹیٹیوٹ‘ کے دورے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں میں استعمال کے قابل یورینیم تیار کرنے والے سینٹری فیوجز کی اولین تصاویر بھی شامل تھیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی عائد ہے۔
تصاویر میں کم جونگ ان کو سینٹری فیوجز کی لمبی قطاروں کے درمیان چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ دورہ کب ہوا اور نہ ہی اس مرکز کی لوکیشن کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔
کم جونگ ان نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے لیے زیادہ سے زیادہ مواد تیار کریں اور کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کی جوہری صلاحیت بہت اہم ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کے مطابق ان ہتھیاروں کی ضرورت ”اپنے دفاع اور پیشگی حملے کی صلاحیت‘‘ کے لیے ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کا کہنا تھا کہ ‘امریکی سامراجی قیادت والی فورسز‘ کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف جوہری دھمکیاں ریڈ لائن عبور کر چکی ہیں۔
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے یورینیم افزودہ کرنے کی تنصیب کی رونمائی کی مذمت کی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ پیانگ یانگ کے پاس جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس یورینیم کی افزودگی کے کئی مراکز موجود ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کمرشل سیٹلائٹ تصاویر میں حالیہ برسوں میں یونگ بون نیوکلیئر سائنٹیفک ریسرچ سینٹر میں تعمیرات دیکھی گئی ہیں، جس میں یورینیم کی افزودگی کا پلانٹ بھی شامل ہے، جس میں ممکنہ توسیع کا اشارہ ملتا ہے۔
نئے سینٹری فیوجز
جنوبی کوریا کے کوریا انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اینالسز میں نیوکلیئر انجینئرنگ کے ماہر لی سانگ کیو کا کہنا ہے کہ تصاویر میں نظر آنے والے سینٹری فیوجز شمالی کوریا کی جانب سے استعمال کیے جانے والے سینٹری فیوجز کے مقابلے میں چھوٹے دکھائی دیتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے افزودگی کی شرح کو بڑھانے کے لیے اپنے سینٹری فیوجز تیار کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تصاویر نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا انتہائی افزودہ یورینیم کے حصول کے لیے ایک ایسا نظام استعمال کر رہا ہے، جہاں بڑی تعداد میں سینٹری فیوجز آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔
امریکہ میں قائم تھنک ٹینک کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے انکت پانڈا نے کہا کہ نئی قسم کے سینٹری فیوجز سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا اپنی ایندھن سائیکل کی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے۔
پانڈا نے کہا کہ یہ قابل ذکر ہے کیونکہ شمالی کوریا پلوٹونیم کے زیادہ پیچیدہ عمل کے مقابلے میں اپنے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو بڑھانے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔
شمالی کوریا کی افزودگی کی صلاحیت میں جدت
شمالی کوریا نے سنہ 2010 میں یونگ بون میں سینٹری فیوج تنصیب دیکھنے کے لیے کچھ غیر ملکی سائنسدانوں کو مدعو کیا تھا لیکن امریکہ میں قائم اسٹیمسن سینٹر کی جینی ٹاؤن کا کہنا ہے کہ جمعے کی رپورٹ ان آلات کی پہلی اور واحد تصویر ہے۔
انہوں نے کہا، ”اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کی افزودگی کی صلاحیت کتنی جدید ہو چکی ہے، جس سے اس کی صلاحیت اور جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافے کے عزم دونوں کا اندازہ ہوتا ہے۔‘‘
سیئول میں کوریا انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل یونیفیکیشن کے ایک سینئر محقق ہانگ من نے کہا کہ نئی تصاویر جاری کرنے کا مقصد امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونا اور آئندہ انتظامیہ کو یہ پیغام دینا بھی ہوسکتا ہے کہ جوہری اسلحے کا خاتمہ اب ممکن نہیں ہے اور اسے شمالی کوریا کو جوہری ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔
روس اور شمالی کوریا کے اعلیٰ سطحی رابطے
روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق آج جمعہ 13 ستمبر کو روس کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار سیرگئی شوئیگو نے شمالی کوریا میں کِم جونگ ان سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعاون کے درمیان ہونے والا تازہ ترین اعلیٰ سطحی تبادلہ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پیانگ یانگ روس کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے جس میں اس سال تیار کیے جانے والے نئے بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔
شمالی کوریا نے 2006 سے 2017 کے درمیان چھ زیر زمین جوہری تجربات کیے۔ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کے تخمینے تاہم مختلف ہیں۔ رواں برس جولائی میں فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کی ایک رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ ملک نے اس قدر یورینیم افزودہ کر لیا ہے جو 90 جوہری بم بنانے کے لیے کافی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C