شمالی کوریا کے ہیکرز نے روس کے میزائل ساز ادارے کو ہیک کرلیا
👁️ 160 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کے ہیکرز نے روس کے میزائل ساز ادارے کو ہیک کرلیا
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو/رائٹرز) شمالی کوریا کے ہیکرز کی جانب سے روس کے میزائل ساز ادارے کو ہیک کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز کے ایک ایلیٹ گروپ نے روس کے ایک بڑے میزائل ڈویلپر کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو ہیک کیا۔
رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز نے یہ کارروائی گزشتہ سال کی تھی جس میں روس کے میزائل ڈویلپر کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو خفیہ طور پر کم از کم پانچ ماہ تک ہیک کیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کو معلوم ہوا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت سے وابستہ سائبر جاسوسی ٹیمیں، جنہیں سیکیورٹی محققین اسکارکرافٹ اور لازارس کہتے ہیں، انھوں نے خفیہ طور پر این پی او کے نظاموں میں خفیہ طور پر ڈیجیٹل بیک ڈور نصب کیے تھے۔
ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) کے مطابق رائٹرز اس بات کا تعین نہیں کر سکا کہ آیا ڈیجیٹل دراندازی کے دوران کوئی ڈیٹا لیا گیا تھا یا اس دوران کس قسم کی معلومات دیکھی گئی تھیں۔
اخبار نے مزید لکھا کہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ڈیجیٹل بریک ان کے بعد کے مہینوں میں شمالی کوریا (پیانگ یانگ) نے اپنے ممنوعہ بیلسٹک میزائل پروگرام میں متعدد پیش رفتوں کا اعلان کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C