صحافیوں کا میڈیا مالکان کے مالی اثاثوں کی جانچ پڑتال کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
👁️ 139 بار دیکھا گیا
صحافیوں کا میڈیا مالکان کے مالی اثاثوں کی جانچ پڑتال کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
کراچی (ویب ڈیسک) میڈیا تنظیموں اور تجارتی و مزدور یونینوں کے نمائندوں پر مشتمل جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے ملازمین کو ملازمت سے برخاست کرنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایک معروف روزنامے کے دفاتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگائے۔
مذکورہ احتجاج میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بھی حصہ لے کر یکجہتی کا اظہار کیا۔
احتجاج نے نہ صرف کراچی یونین آف جرنلسٹ کے تینوں، ایپنک کے دونوں کو دھڑوں کو یکجا کردیا بلکہ بڑی تعداد میں تجارتی و مزدور یونینیں بھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوگئیں۔
احتجاجی کیمپ میں سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی آمدو رفت جاری رہی، اس سلسلے میں شہر کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ کا ایک حصہ بند کرکے ٹریفک کومتبادل راستے کی جانب موڑدیا گیا تھا۔
مظاہرے کے شرکا نے میڈیا کے اداروں میں ملازمتوں سے برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بیننرز اٹھارکھے تھے اور نعرے لگائے۔
اس موقع پر مقررین نے میڈیا مالکان کے مالی اثاثوں کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ میڈیا میں جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیا جائے۔
اس موقع پر خطاب کرنے والے دیگر مقررین میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن ریسرچ، کراچی پریس کلب کے صدرامتیاز خان فاران، سیکریٹری ارمان صابر اور ایپنک کے رہنما دارا ظفر اور شکیل یامین شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C