صدر پوٹن کی روس کیلئے لڑنے والے غیر ملکیوں کو روسی شہریت کی پیشکش
👁️ 188 بار دیکھا گیا
صدر پوٹن کی روس کیلئے لڑنے والے غیر ملکیوں کو روسی شہریت کی پیشکش
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) روس کے صدر ولادی میر پوٹن نےجمعرات کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ان غیر ملکیوں کو اپنے لیے اور اپنے خاندانوں کے لیے روسی شہریت حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو یوکرین میں روس کے لیے لڑ رہے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے یوکرین میں اس فوجی کارروائی کے دوران، جسے ماسکو، ’اسپیشل ملٹری آپریشن‘ کہتا ہے، کانٹریکٹ پر دستخط کیے ہیں وہ اپنے، اپنے بیوی بچوں اور والدین کے لیے روسی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس کےلیے انہیں لازمی طور پر وہ دستاویزات دکھانی ہوں گی جس پرانہوں نے کم از کم ایک سال کے لیے فوجی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے دستخط کیے ہیں۔
شہریت کے لیے درخواست دینے کے اہل لوگوں میں وہ افراد شامل ہیں جنہوں نے باقاعدہ مسلح افواج یا دوسرے فوجی شعبوں کے ساتھ کانٹریکٹس پر دستخط کیے ہیں۔ یہ وہی توضیح ہے جس کا اطلاق کرائے کے جنگجوؤں کی ویگنر جیسی تنظیموں پر ہو سکتا ہے۔
اس اقدام کابظاہر مقصد یہ ہے کہ فوجی تجربے کےحامل غیر ملکیوں کو روسی فوج میں شامل ہونے کے لیے اضافی ترغیبات دی جائیں۔
ماسکو یوکرین میں اپنی جانب سے لڑنے والےغیر ملکی جنگجوؤں کی تعداد کا ڈیٹا شائع نہیں کرتا۔ تاہم خبر رساں ادارے رائٹرز نے اس سے قبل کیوبا کے جنگجوؤں کے بارے میں خبر دی تھی جنہوں نے ان بونسز کے بدلے جن کی قدر کیوبا کے عام شہری کی ماہانہ اوسط تنخواہ سے 100 گنا سے بھی زیادہ تھی، روسی فوج کی طرف سے لڑنے کے کانٹریکٹ پر دستخط کیے تھے۔
رائٹرز نے ہی تین ایسے افریقیوں کے بارے میں خبر دی تھی جنہیں ویگنر نے بھرتی کیا تھا اور جن میں سے دو لڑتے ہوئے مارے گئے تھے۔
روس نے ستمبر 2022 میں اضافی 3 لاکھ مردوں کو بھرتی کیا جو دوسری عالمی جنگ کے بعد سے اس کی پہلی بھرتی تھی۔ اس بارے میں مستقل قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ وہ غالباً مارچ میں اگلے صدارتی انتخاب کے بعد جس میں پوٹن اگلے چھ سال کی مدت کے لیے حصہ لیں گے، اس غیر مقبول اقدام کا اعادہ کرے گا۔
تاہم کریملن نے بار بار کہا ہے کہ مزید کسی بھرتی کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ گزشتہ سال ہزاروں مردوں نے رضاکارانہ طور پر فوج میں شامل ہونےکے کانٹریکٹ پر دستخط کیے تھے تاکہ وہ پروفیشنل فوجی بن سکیں۔
نہ تو روس اور نہ ہی یوکرین نے 22 ماہ کی اس جنگ میں اپنے نقصانات کو ظاہر کیا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ان کی فوج نے ساڑھے 4 لاکھ سے 5 لاکھ تک مزید لوگوں کی بھرتی کی تجویز دی ہے۔
کیف کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو قانون کے ایک مسودے کا جائزہ لینا شروع کیا ہے جس کے تحت بھرتی کے ضابطوں میں سختی اور توسیع کی جا سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3570 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3297 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2565 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C